ابنا: باراک اوباما نے پير کو اے بي سي ٹي وي چينل سے اپني گفتگو کے دوران آئندہ صدارتي انتخابات کے بارے ميں ہونےوالے رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج کے بارے ميں پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہا کہ موجودہ معاشي صورتحال کے پيش نظر وہ آئندہ انتخابات ميں ہر حال ميں کامياب ہوجائيں گے اس بارے ميں کچھ نہيں کہہ سکتے -
واضح رہے کہ رائے عامہ کے تازہ ترين جائزے ميں پچپن فيصد امريکي شہريوں نے کہا ہے کہ اوباما آئندہ انتخابات نہيں جيت سکيں گے - امريکہ کي موجودہ معاشي صورتحال اوباما کے لئے يہ امکان فراہم نہيں کرپارہي ہے کہ وہ آٹھ ملين بے روزگار افراد کو پھر سے روزگار مہيا کراسکيں اور يہي بات ان کي شکست ميں اہم سبب بنے گي - فرانس پريس نے بھي خبردي ہے کہ اس وقت امريکا ميں بے روزگاري کي شرح بہت ہي اوپر چلي گئي ہے اور ملک کے نو فيصد سے زائد افراد بے روزگار ہيں -
عوامي جائزوں کے مطابق امريکا کے بيشتر شہري اوباما کي معاشي پاليسيوں سے سخت ناراض ہيں جس کي تازہ ترين مثال ان دنوں وال اسٹريٹ کے خلاف نيويارک اور لاس آنجلس ميں عوامي مظاہرے ہيں -.....
/169